وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ پرائم منسٹر فنڈ میں 5 ارب روپے بچوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کی افتتاحی تقریبس ے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرمیں600ملین ڈالرکااضافہ ہواہے، چینی بینک نے 600 ملین ڈالر رول اوور کردیے، دوست ملکوں کی معاونت سےمعاشی اشاریےبہترہورہےہیں، کوشش کرنی چاہیے کہ زرمبادلے کے ذخائر قرضوں سے نہیں بلکہ قوم کی اپنی محنت سے بڑھیں۔
براہِ راست – اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وزیرِ اعظم یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کی افتتاحی تقریب میں شرکت https://t.co/vMgqY5w9zT
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 18, 2023
Discussion about this post