انٹر سروسز پبلک ریلیشنز آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو گارڈ آف انر پیش کیا گیا جبکہ انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔ اس موقع پر شہدا کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہدا، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی سالمیت کے تحفظ، دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے شہدا کے 70 خاندانوں اور 30 جنگی زخمیوں میں خصوصی مالی امداد کے چیک تقسیم کیے اور شہدا کے وارڈز میں تعلیمی سرگرمیوں کے تحت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہدا نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر موت کا مقابلہ کیا، قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ وزیرِ اعظم کے مطابق وسائل کی بندر بانٹ کے بجائے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر متحد ہو جائیں، پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے، اب غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہوجائے گی۔ اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کردیں گے۔ خلیجی اور دیگر ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، دن رات محنت کرنا ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپہ سالار عاصم منیر اور آپ کی ٹیم کا شکر گزار ہوں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جی ایچ کیو میں شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب https://t.co/YBnquoVbwi
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 8, 2023
Discussion about this post