پاکستان کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔ شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔ اتوار کو شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔
Discussion about this post