تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج اسلام آباد کی عدالت میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ پیش کیا گیا۔ شہباز گل جن پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایس پی نوشیروان نے کہا کہ ان کی ضمانت ہو گئی ہے، انہیں اسکرین شاٹ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی، مچلکے جمع کرانے ہیں، پرائیوٹ گاڑی میں بٹھایا گیا اور عدالت لے آئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا۔
1) They didn’t let Imran Khan meet Shahbaz Gill at Hospital
2) They released fake videos of Gill for past 2 days
3) Now they are hiding this person whom they call Gill
Did they create #DuplicateShahbazGill and kept real one somewhere else all weekend? pic.twitter.com/AovJIuO1Ms
— Jibran Ilyas (@agentjay2009) August 22, 2022
عمران خان کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کی بینچ پر تھانہ مارگلہ میں درج دہشت گردی کے مقدمے کے جواب میں عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 25 اگست تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست عمران خان کے وکلا بابراعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق تھی۔ اُدھر تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ اس سلسلے میں پنجاب پولیس کی خدمات حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔
عوام اور عمران خان بنی گالہ میں pic.twitter.com/f3dLGSKFug
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) August 22, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد ہوں گے۔ عمران خان نے باور کرایا کہ وہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بنی گالہ بیٹھے ہیں، جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔
Discussion about this post