ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوتا تو اُن کے ماتھے اور قبر پر تاقیات سیاہ دھبہ لگ جاتا۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ حلف اٹھانے کے ساتھ ہی انہیں اندازہ تھا کہ حالات بہت مشکل ہیں لیکن اس قدر ہوں گے اس کا سوچا بھی نہیں تھا پھر بھی یہ مشکل وقت نکل گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، سیاست چمکانے کےلیے ریاست کو قربان کرنے کو ترجیح دی، اس حکومت نے فیصلہ کیا سیاست قربان کرکے ریاست بچائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نظام فرسودہ ہے۔ گردشی قرضہ 2300 ارب روپے ہے جس میں غریب کا کوئی قصور نہیں، بلکہ اُن کی حکومت سمیت تمام حکومتوں اور اشرافیہ کا قصور ہے۔
براہِ راست – ڈیرہ اسماعیل خان: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 8 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب https://t.co/9u3dIYPQ5f
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 25, 2023
Discussion about this post