لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مسلم لیگ نون کےصدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں، اچھے دن جلد آئیں گے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق اُن کا کہنا تھا یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں اور آکر مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔ شہاز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو کیا ہوتا۔ دوائیوں کی دکانوں، بینکوں کے باہر پیسے نکلوانے کے لیے رش ہوتا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کے لیے جان توڑ کوششیں کیں۔ تاریخی سیلاب سے نمٹنے کے لیے توانائیاں صرف کیں۔ 16 ماہ کی حکومت میں ہمالیہ نما چیلنجز کا سامنا تھا۔۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کے گرداب میں ڈبو دیا۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے شرائط طے کیں اور خود انکار کیا۔ ہم نے سیاست کو قربان کرکے ریاست کو بچایا۔ یہ کام ہمارے لیے آسان نہیں تھا۔
Discussion about this post