وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے جبکہ وفد کی وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کیی خدمت کا ایک بار پھر سے موقع ملا ہے اور اتحادی جماعتوں کے تعاون سے وہ پاکستانی عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔
Discussion about this post