وزیراعظم شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب تک آپ کے گھر دوبارہ بحال نہیں ہو جاتے آرام سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت بغیر کسی تاخیر کے ا مدد کرے گی، جو جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے، زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا جو مکان بری طرح تباہ ہوگئے ہیں ان کے مالکان کو 7 لاکھ روپے جبکہ جو مکانات جزوی تباہ ہوئے ہیں ان کے مالکان کو ساڑھے 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمارے بھائی بہن مشکل کی اس گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلے نہیں پائیں گے، اس وقت 2 کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس چور مافیا پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے، وقت آ گیا کہ ہم ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اس کا فائدہ عام آدمی کو ہو گا، آج پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہی ہے۔
Discussion about this post