وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ افسوس ناک ہے لیکن سوال یہ بھی ہے کہ کے پی حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اربوں روپے دیے گئے لیکن ان کا حساب نہیں دیا گیا، آخر وہ رقم کہاں گئی؟ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق این ایف سی ایوارڈز کی مد میں کے پی کو 417 ارب روپے دیے گئے۔ گزشتہ 10سال سے پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں تھی ۔ اتنی بڑی رقم پولیس اور سیکوریٹی فورسز کی بہتری کے لیے استعمال ہونی تھی لیکن کچھ نہ ہوسکا۔ آج قوم سوال کررہی ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کرآیا؟ گزشتہ دور میں پختونخوا کو دوبارہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ کس طرح کے پی دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا؟۔ کس نے کہا تھا کہ ان لوگوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، یہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔
Discussion about this post