وزیراعظم شہباز شریف کا بذریعہ ٹوئٹ کہنا ہے کہ بیرون ملک محب وطن پاکستانی، فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ نفرت سے بھری سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔ بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں۔عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں لاکرآئین شکنی کررہے ہیں۔ میرٹ پر تعینات ہونے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہوسکتا ہے۔ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہےاورشرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
This man Niazi is stooping to unprecedented lows in his desperation for power & going to the extent of damaging the country & undermining our armed forces & their leadership. /2 https://t.co/Tt1SfhylXv
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 20, 2023
Discussion about this post