وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے آج ایوان میں اعتماد کا ووٹ لینے کی قرارداد پیش کی تھی جس کے جواب میں 180 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ حکومتی ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ آج دوپہر کے کھانے کے موقع پر مشاورت کے بعد کیا جس میں سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر حکومتی ارکان نے شرکت کی۔
Discussion about this post