وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی کابینہ اراکین کی طرف سے شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان تو دعا کررہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کرجائے۔ 16 دسمبر 1971 کےبعد 9 مئی 2023 پاکستان کےلیےالمناک دن تھا، عمران دورمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، عمران خان کومالم جبہ میں کلین چٹ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ عدلیہ عمران خان کوتحفظ دینےکےلیے آہنی دیواربن گئی ہے۔ جھوٹے کاغذ لہرا کر عوام کو تقسیم کیا گیا، قومی سلامتی میٹنگ میں ثابت ہوا کوئی بیرونی سازش نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل ہوا، محترمہ کی شہادت پر بھرپور احتجاج ہوا لیکن کسی نے فوجی عمارتوں پرحملہ نہیں کیا، محترمہ بےنظیرکی شہادت کے بعد آصف زرداری نےپاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
Discussion about this post