وزیراعظم شہباز شریف نے عرب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی کو پیغام دیا ہے کہ آئیں بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کو کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پڑوسی ملک ہے اور اگر ایک دوسرے سے اختلافات بھی رہے تب بھی پاکستان اور بھارت دونوں پڑوسی ہی رہیں گے۔ ترقی کی راہ کے لیے لڑائی جھگڑے چھوڑ کر وسائل کو بامقصد امور پر استعمال کریں۔ ان کے مطابق بھارت سے ہونے والی 3 جنگوں نے پاکستان کو مزید بدحالی سے دوچار کیا۔ بہرحال پاکستان نے سبق سیکھ لیا ہے اور چاہتے ہیں کہ امن و امان سے رہیں اور تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا العربیہ ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو۔۔۔ https://t.co/Cm5BOeQSJr
— PML(N) (@pmln_org) January 16, 2023
کشمیر کا مسئلہ جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، اس کے بارے میں کوئی حل نکالیں۔ شق 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم ڈھایا جارہا ہے۔ دونوں ایٹمی قوت ہیں اوراگر جنگ ہوگئی تو کون زندہ رہے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ بھارتی رہنماؤں کے ساتھ خلوص نیت کے ساتھ بات مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں گے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
تحریک انصاف کا ردعمل
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر کڑی تنقید کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی پوزیشن تو یہ ہے کہ مودی کشمیر پر اپنی آئینی پوزیشن تبدیل کرے۔ مذاکرات کے لیے بھیک مانگنا پاکستان کا موقف نہیں۔ کشمیر فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
Shocked on this statement of Shahbaz Sharif, our stand is Modi Janta must reverse constitutional position of Kashmir to its original, only then Pak ll negotiate begging for talks is not Pak policy we strongly reject this approach Shahbaz Sharif cannot be allowed to sell Kashmir https://t.co/gA1ZiSh42Z
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2023
Discussion about this post