وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر لفظی گولہ باری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھڑی فروخت کیا اور رسیدیں بھی جعلی جمع کرائیں۔عمران خان نے ڈونرز کو پیغام دیا کہ شہبازحکومت کوامداد نہ دیں۔ عمران خان نے خانہ کعبہ کی گھڑی فروخت کردی۔یہ پاکستان کی عزت پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ عمران خان کا تو فنانشل ٹائمز نے اسپتال کے نام پر فنڈز لے کر ذاتی استعمال کا بھانڈا پھوڑا۔ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے اپنی بہن کو ایف بی آر سے این آر او دلایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ قوم کی بیٹیوں کو رسوا کرتے ہوئے عمران خان کو شرم نہیں آتی۔ عمران خان نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو گرفتار کرایا۔ عمران خان کی تو بہن کی بیرون ملک پراپرٹی پکڑی گئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان پر اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
آئی ایم ایف نے دوٹوک لفظوں میں کہ اکہ ہ پاکستان کی بات نہیں مانے گا۔ اس حکومت نے بڑی مشکل سے آئی ایم ایف کو راضی کیا۔ عمران خان نےتو پیڑول کی قیمتیں مصنوعی طور پر روکیں۔ عمران خان نے آخری دنوں میں کانٹوں بھرا جال پھینکا۔ اس حکومت کے لیے آسان تھا کہ قیمیتں نہ بڑھاتے اور وا واہ سیمٹ لیتے ۔ ملک بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے لیکن کردیے۔
Discussion about this post