وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا ہےجس میں وزیراعطم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیر معمولی عمل تھا۔ اس کامیابی کی وجہ سے پی ڈی ایم نے حکومت سنبھالی۔ بلکہ یہ وہ لمحہ تھا جب ملک کی تقریبا تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کوآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جب سے حکومت سنبھالی مشکل حالات اور ایک کے بعد ایک چلینجز کا سامنا کررہے ہیں۔ عمران خان کی طرف سے بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری جاری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں ۔ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ یہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ پاکستان فیٹیف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔
Today marks the completion of one year since I took oath as PM of a coalition government. This has been a time of massive challenges & difficulties. Here’s my perspective on this year: 1/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا ہےجس میں وزیراعطم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیر معمولی عمل تھا۔ اس کامیابی کی وجہ سے پی ڈی ایم نے حکومت سنبھالی۔ بلکہ یہ وہ لمحہ تھا جب ملک کی تقریبا تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کوآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جب سے حکومت سنبھالی مشکل حالات اور ایک کے بعد ایک چلینجز کا سامنا کررہے ہیں۔ عمران خان کی طرف سے بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری جاری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں ۔ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ یہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ پاکستان فیٹیف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔
Discussion about this post