سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے بیان پر کڑی تنقید کی ہے۔ جے شاہ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی کے بجائے سری لنکا میں کرائے۔ اسی طرح پاکستان میں تمام تر میچز نہ کرانے کی اہم وجہ میں سیکیورٹی اور معاشی صورتِ حال بیان کی ۔ جے شاہ کا کہنا تھا کہ تمام فل ممبرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز اور اسٹیڈیم رائٹس ہولڈرز پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
I came across Mr @JayShah’s statement about security situation in Pakistan. Just to refresh his memory, Pakistan has hosted the following foreign players/teams in the past six years:
2017 – ICC World XI & SL
2018 – WI
2019 – WI (W), BD (W) & SL
2020 – BD, PSL, MCC & Zim
2021 –…— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 6, 2023
آفریدی کا کہنا تھا کہ جے شاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت تازہ کرنے کے لیے بتا دوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے۔ آفریدی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان 6 برسوں کے دوران کون کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں۔ مسٹر شاہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔
Discussion about this post