شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نے متعلقہ کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویز فراہم کر دی ہیں۔الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرا رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔
Discussion about this post