سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی ایڈیشنل سیشن جج میں پیشی ہوئی جس میں انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ سیشن عدالت نے ایک بار پھر ضمانت کی درخواست رد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید مسلسل ایک ہی جرم کو دہرا رہے ہیں۔ جس کی سزا 7 سال تک ہے۔ ایسے مشتعل بیانات پرعالمی جنگ کے دوران ایک شہزادے کو خون میں نہلایا جاچکا ہے۔ عمران خان اور آصف علی زرداری بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈرہیں۔ شیخ رشید کا یہ کہنا کہ آصف علی زرداری عمران خان کو مروانا چاہتے ہیں کوئی چھوٹی بات نہیں۔ اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کا فالوور ہوں تو ان پر یقین رکھتے ہیں۔ شیخ رشید پر صرف ہتک عزت کا مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔
Discussion about this post