شیخ رشید سے متعلق کیس کی سماعت سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نےکی۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے مزید مہلت مانگی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ شیخ رشید کو ہر صورت میں 26 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔ اس موقع پر آر پی او نے عدالت کو بتایا کہ سی پی او، ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں۔
Discussion about this post