لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر تفتیشی افسر نے شیخ رشید اور راشد شفیق کو توہین مذہب مقدمے میں بے گناہ قرار دے دیا۔ جس پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے بھی شیخ رشید کو مسجد نبوی ﷺ واقعے میں بے گناہ قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ 28 اپریل کو مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزرا پر آوازیں لگائی گئیں جبکہ وزرا کو برے القاب سے بھی پکارا گیا۔
Discussion about this post