نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر کی عالمی مالیاتی فنڈز( آئی ایم ایف ) کے عملے کے مشن کے ساتھ تعارفی گفتگو ہوئی۔ جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت کیے گئے پالیسی اقدامات پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ نگراں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے ٹیرف ریٹ کو بڑھایا گیا، جون 2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک محدود کیا جائے گا جس کیلئے سبسڈیز کو ختم کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے وزیرخزانہ سے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

Discussion about this post