قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کردیا ہے۔ شان مسعود جو پہلے ڈی کیٹگری میں تھے اب ان کو ترقی دیتے ہوئے بی میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹگری میں کر دیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کر رہا ہے۔ 34 برس کے شان مسعود دورہ آسٹریلیا جانے والی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ 25-2023 تک کپتان بنائے گئے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن اور تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
Discussion about this post