تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کے خلاف نامناسب بات کی، شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں۔ شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں نہ سنی اتحاد کی، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے، ان کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینے ہوں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار کو عورت کارڈ استعمال کرنے نہیں دیں گے، ان کے پاس جو آڈیو ہے وہ دیں اس کا فرانزک کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی شاندانہ گلزار نے الزام لگایا تھا کہ ظل شاہ کی موت کی ذمے دار مریم نواز ہیں اور ان کے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں۔
Discussion about this post