اے آر وائے نیوز انتظامیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے چینل کی بحالی کے لیے دائرکی۔ پیمرا کے وکیل کاشف حنیف کا کہنا تھا کہ پیمرا نے چینل کو قانونی شوکاز نوٹس دیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ پیمرا کی طرف سے واضح کیا گیا کہ اے آر وائے نیوز پر پابندی نہیں لگائی اور کسی کیبل آپریٹرنے چینل کی پوزیشن تبدیل بھی نہیں کی۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے پیمرا کو حکم دیا کہ اے آر وائے کی نشریات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ چینل انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے شہباز گل کو چینل پر نہیں مدعو کیا جائے گا اور ان جیسی شخصیات کو بلاتے ہوئے احتیاط برتی جائے گی۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پیر کو اے آر وائے نیوز کو بیپر دیتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلا۔ جس پر پہلے اے آر وائے نیوز کو پیمرا کو شوکاز جاری کیا گیا جبکہ بیشتر علاقوں میں چینل آف ائیر کردیا گیا۔ جبکہ اے آر وائے کے سی ای او، نیوز ڈائریکٹر اور چند اینکرز کے خلاف بھی کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ شہباز گل کو منگل کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
Discussion about this post