لاہور میں پنجاب تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے روز مارشل لا کے ذریعے نواز شریف کی حکومت کا دوسری بار خاتمہ کیا گیا۔ نواز شریف کے دور حکومت میں بھارت نے بھی پاکستان کی ترقی کو تسلیم کیا۔ ڈیڑہ سال پہلے ہماری پھر حکومت آئی اور مہنگائی ورثے میں ملی۔ پی ٹی آئی نے ریاست کو برباد کردیا تھا، لیکن گزشتہ حکومت نے رمضان میں 70 ارب کی سبسڈی دے کر کے پی اور پنجاب میں سستا آٹا دیا، سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، اگر ریاست نہ ہوتی تو سیاست خود بخود ختم ہوجاتی، معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں تو 21 اکتوبر کو ان کا استقبال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔
Discussion about this post