وزیراعظم شہباز شریف 71 برس کے ہوگئے ہیں اور اس موقع پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات بھی مل رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عین سال گرہ والے دن وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ 77 واں اجلاس ہوگا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف اقوام عالم کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کریں گے وہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی دنیا کے سامنے ایک بار پھر پیش کریں گے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کے مطابق کیا حسن اتفاق ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف 71 ویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
What a coincidence: on his 71st birthday, 🇵🇰 Prime Minister Shehbaz Sharif will deliver his very 1st address to the #UNGA’s 77th session. #HBDShehbazSharif pic.twitter.com/JwakACuKTu
— Abubakar Umer (@abubakarumer) September 22, 2022
Discussion about this post