اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹی وی شو کے دوران تحریک انصاف کے وکیل شیرافضل مروت کی عبوری ضمانت کی درخواست کو منظور کیا ہے۔ سینیٹر افنان مشاہد نے شیر افضل خان کے خلاف تھانہ آب پارہ میں ایک درخواست جمع کرائی تھی جس پر پی ٹی آی وکیل پر مقدمہ درج ہوا۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے شیرافضل مروت کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 4 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ شیرافضل خان اور سینیٹر افنان کے درمیان ٹی وی شو میں مارکٹائی ہوئی تھی۔
Discussion about this post