تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جج طاہر عباس نے کی ۔ شیر افضل کے وکلا کا کہنا تھا کہ سینیٹر افنان نے پہلے ایک درخواست دی اور پھر دوسری درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کیا گیا۔ ٹوئٹس میں افنان نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو مارا۔ شیر افضل شوگر کے مریض ہیں۔ جس پر جج طاہر سپرا نے ریمارکس دئیے کہ اگر شیر افضل شوگر کے مریض ہیں تو ٹی وی پروگرامز میں جانے کے بجائے شوگر کا علاج کرائیں۔شیر افضل مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ سینٹر افنان حلف پر کہہ دیں کہ انہوں نے دھمکی دی تو خود گرفتاری دے دیں گے جس پر جج نے شیر افضل کو کہا کہ عدالت کی بھی سنیں آپ ہر جگہ کو جاوید چوہدری کا پروگرام بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ سینیٹر افنان کے وکیل کا موقف تھا کہ شیر افضل مروت کی ویڈیو بھی ہیں جس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے سینیٹر کو مارا۔
Discussion about this post