انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔ انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، ان مقدمات کے باعث ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔ منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ تھانہ نون میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی 10 دفعات کے تحت ملزمان اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت پولیس پر حملے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی دفعات بھی شامل ہیں۔
Discussion about this post