ٹوئٹر کمپنی کے دفاتر اب 21 نومبر کو دوبارہ سے کھولے جائیں گے۔ کمپنی انتظامیہ نے ملازمین کو بتایا کہ تمام دفاتر عارضی طور پر بند کیے جارہے ہیں۔اس فیصلے پر ٹوئٹر کے کئی ملازمین اضطرابی کیفیت سے دوچار ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عارضی طور پر دفاتر بند کرنے کی نوبت یہاں تک اس لیے پہنچی کیونکہ سینکڑوں ملازمین نے ایلون مسک کے نئے وژن کے تحت کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔ یاد رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ اچانک دفاتر بند ہوئے۔ جس کے بعد اب ایک ہفتے کے اندر ایسا ہوا۔
Discussion about this post