فیڈرل بیورو آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ بدھ کو اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بند کرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ حکومت کا ہے جس پر ہرحال میں عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ جمع نہ کرانے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر میں ریکارڈ کی فزیکلی انسپکشن شروع کر دی جس تعاون نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر جرمانے عائد کرکے پراسیکیوشن شروع کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیز نے نان فائلرز کی 9 ہزار سے زیادہ سمز بلاک کردی ہیں۔
Discussion about this post