عدالت میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس کے بعد جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر کا ڈینٹل کلینک 3 اکتوبر کو سیل کردیا تھا۔ ایس بی سی اے کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصّہ لیا تھا۔ایس بی سی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کلینک رہائشی مکان میں ہونے پر سیل کیا گیا ہے۔
Discussion about this post