صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آف کراچی ٹوئر آپریٹرز کا اجلاس ہوا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا سفر ہوگا۔ سیاح تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار تک سیاحت و ثقافت کے رنگ دیکھیں گے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے تھر ٹرین ڈیزرٹ سفاری اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔ تھرپارکار میں ہم جلد جیپ ریلی کا انعقاد بھی کرنے جا رہے ہیں۔ لاڑکانو میں 2 روزہ لاہوتی فیسٹیول محکمہ ثقافت و سیاحت کے تعاون سے 15 فروری سے شروع ہوگا۔ ٹوئرز آپریٹرز اور کمپنیز کو سندھ میں سیاحتی مقامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
Discussion about this post