ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے مراسلے کے ذریعے نجی اسکولوں کو دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس کے فیصلے کے تحت کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولز میں مفت تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا۔ تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کے لیے والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ یہ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سے بچے مستحق ہیں اور اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائے گا۔ ایسے 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
Discussion about this post