اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ شاہد خاقان عباسی وکلا کے ساتھ پیش ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ ان کے مطابق اس سلسلے میں نیب کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت سبھی افراد کو بری کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی طرف سے کی گئی ہے۔ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچایاہے۔
Discussion about this post