چائلڈ ایڈوکیٹس آف فورٹ لینڈ کے زیراہتمام ” لائٹ آف ہوپ ” ایونٹ کا انعقاد شوگرلینڈ ٹاؤن اسکوائر میں کیا گیا تاکہ ان بچوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جا سکے جو کسی نہ کسی طرح کے استحصال کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ تقریب ہزاروں متاثرہ بچوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ عام طور پر اپریل کو ” چائلڈ ابیوز پریوینشن منتھ ” کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جو بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کے دفاع کے لیے ایک قومی مہم ہے۔
ایونٹ میں شوگرلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ ، کمیونٹی کے رہنما، بچوں کے حقوق کے محافظ، اور مقامی تنظیمیں شامل ہوئیں تاکہ بچوں کے تحفظ کے لیے تعلیم، آگاہی اور مداخلت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس ایونٹ میں شوگر لینڈ سٹی کونسل کے میئر کے امیدوار نوشاد کمرالی نے بھی شرکت کی اور اس مقصد کی حمایت کی، تاکہ بچوں کے لیے ایک محفوظ تر ماحول قائم کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں۔ اس ایونٹ میں ایڈووکیٹس کی جانب سے متاثر کن پیغامات، ایک علامتی لائٹنگ تقریب اور کمیونٹی کے عہد شامل تھے جنہوں نے بچوں کے استحصال کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا۔ تعلیم، آگاہی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے، کمیونٹیز بچوں کے لیے ایک محفوظ ماحول تخلیق کر سکتی ہیں اور استحصال سے آزاد ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہو سکتی ہیں۔
Discussion about this post