ائیرکوالٹی انڈیکس میں لاہور تقریباً 700 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں پشاور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند اور اسموگ کی وجہ سے لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11، لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2، لاہور سے درخانہ تک موٹروے ایم 3، اور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک موٹروے ایم 4 بند رہی۔ لاہور میں 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 45 لاکھ روپے کے جرمانے کردیئے گئے جب کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 234 وہیکلز کو ای چالاننگ جاری کیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی 2200 سے زائد گاڑیوں کو جرمانے کردیے اوردھوں چھوڑنے پر 987 موٹرسائیکلوں پر جرمانے عائد کرکے تھانوں میں بند کردیے گئے۔ بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی ساٹھ ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کردی گئیں جب کہ شہر میں 41 اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دے کر داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم کئے گئے۔ پنجاب بھر کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں کیلیے ہنگامی پلان جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 50 فیصد عملہ محکموں میں کار پولنگ کے ذریعے آئے گا اور 50 فیصد عملے کو ورک فرام ہوم کرنا ہوگا جب کہ تمام میٹنگ آن لائن یا زوم پرکی جائیں گی۔
Discussion about this post