لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کے لیے 10 سال کی پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ کہا گیا ہے کہ حکومت زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگائے اور 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اگلے ہفتے اسموگ کے خاتمے اور اس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بارش کے لیے قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی کی اپیل کی گئی ہے۔وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے وفاق اور صوبائی سطح پر نمازِ استسقاء کے اہتمام کی ہدایت کی گئی ہے۔
Discussion about this post