تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 2 ہفتے کے لیے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او آرڈرز جاری کردیے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں واضح کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے، اس لیے شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں ہی نظر بند رکھا جائے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کی ضمانت منظورکر لی تھی۔
Discussion about this post