شنگھائی تعاون سربراہی کے اجلاس کے لیے اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔ چین، روس، قازقستان، منگولیا، ترکمانستان اور بیلاروس کے وزرائے اعظم اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر معدنیات اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے کنونشن سینٹر پہنچ گئے۔اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، منگولیا اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال ہو گا۔
Discussion about this post