امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی پر کڑی تنقید کی ہے۔ میٹا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے شواہد اور نوجوانوں کی رائے کو پیش نظر رکھے بغیر یہ فیصلہ کیا ہے۔پابندی عائد کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی قانون سازوں نے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے قوانین منظور کر لیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دنیا کے سخت ترین کریک ڈاؤن کی منظوری دی گئی ہے۔آسٹریلیا میں ان قوانین کا اطلاق ایک سال کے اندر کیا جائے گا۔عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔
Discussion about this post