نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل،عامر احمد آتوزئی نے حال ہی میں سوسائٹی فار فارن قونصلزکی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی، جو ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہیں۔ اجلاس کے دوران، شرکاء نے سوسائٹی کی آئندہ سالانہ جنرل اسمبلی کے انعقاد اور تنظیم کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ یہ صد سالہ جشن نیویارک میں تعینات بین الاقوامی قونصلر کورز کے درمیان ایک صدی پر محیط سفارتی تعاون اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرے گا۔ آتوزئی نے ایسے پلیٹ فارمز کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو بین الاقوامی قونصلر کمیونٹی اور مقامی اداروں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ موقع پاکستان کی دیگر ممالک کے ساتھ شراکت اور سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوا۔یہ اجلاس نیویارک میں موجود عالمی قونصلر کمیونٹی کے ساتھ پاکستان کے مضبوط سفارتی تعلقات اور تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Discussion about this post