بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس بات پر کڑی تنقید کی جارہی ہے کہ سوناکشی سنہا مسلمان بوائے فرینڈ سے کیوں شادی کررہی ہیں۔ ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی شادی 23 جون کو ہونے جارہی ہے اور افواہیں یہ بھی گردش کرنے لگیں کہ اس شادی سے سوناکشی سنہا کے گھر والے خوش نہیں۔ یہاں تک پھیلایا گیا کہ شتروگھن سنہا ان کی بیوی اور بیٹے نے سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ بہرحال اب شتروگھن سنہا نے سب مخالفین کو چپ کرادیا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو کے مطابق ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کا خاندان سوناکشی کے مسلمان لڑکے ظہیر اقبال سے شادی پر ناراض ہے اور شادی میں شرکت نہیں کرے گا تو انہوں نے کہا کہ اس کا جواب میں اپنے مشہور ڈائیلاگ کی صورت میں دوں گا اور وہ ڈائیلاگ ہے ” خاموش”۔ شتروگھن سنہا مزید کہتے ہیں کہ سوناکشی کی شادی میں خاندان کی شرکت نہ کرنے اور ناراضگی کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ زندگی سوناکشی کی ہے اور انہیں اس کے لیے فیصلے کرنا کا پورا حق حاصل ہے۔ سوناکشی اور ظہیر کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے۔ سوناکشی میری اکلوتی بیٹی ہیں ان سے ناراضگی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔
Discussion about this post