وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں۔ بھارت کو سی پیک کے رااستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سی پیک کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستانی عوام کو غربت سے نجات ملے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان آئزن برادرز ہیں۔ چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ موجودہ حکومت سی پیک کی رفتار دگنی کررہی ہے۔ سی پیک غربت، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے افغانستان، ایران، وسط ایشیا سمیت پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔
Discussion about this post