مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق پالیسی ریٹ ساڑھے 19 فیصد سے کم کر کے 17.5 فیصد کر دیا۔ یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس سے قبل سرمایہ کاروں کی جانب سے شرحِ سود میں 2 فیصد کمی کی اُمید ظاہر کی گئی تھی۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے گزشتہ 2 اجلاسوں میں شرحِ سود 2.50 فیصد کم کی تھی۔
Discussion about this post