سوئی سدرن گیس کے ترجمان کے مطابق اتوار کو 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا، جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں صبح 5 بجے سے 29 جولائی بروز پیر صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیے گیس عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کراچی کے جن علاقوں میں اتوار کو گیس نہیں آئے گی ان میں سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز کے علاوہ منگھو پیر ٹاؤن، قصبہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس شامل ہیں۔ فیڈرل بی ایریا کے تمام بلاکس، گلبرگ، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، اور ماڑی پور کے علاقے بھی متاثر ہوں گے، جب کہ گلشن معمار، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائیٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی معطل رہے گا۔
Discussion about this post