سکھ دول سنگھ خالصتان تحریک کے حامی بتائے جاتے ہیں جنہیں کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ سکھ دول سنگھ 2017 میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے۔ وہ بھارت کو مطلوبہ خالصہ رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھے۔ یاد رہے کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کےسرگرم رہنما اور ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا کے شہری پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی ’را ‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔
Discussion about this post