وزیراعظم کے صاحبزادے سیلمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست داخل کردی اور عدالت نے اسے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو سیلمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے 11 دسمبر کو وطن واپس لوٹ رہے ہیں 2018 سے سلیمان شہباز وطن سے دور ہیں۔ جنہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ 4 سال بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ ایک سیاسی پارٹی کو سلیکٹ کرکے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ خاندان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ جھوٹے کیسز بنائے گئے، میڈیا ٹرائل ہوا لیکن وقت گزر جاتا ہے۔ سیلمان شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سیاسی میدان میں کی جائے، خواتین تک جانا، اپنی روایات اور کلچر کو کچلنا کوئی سیاست نہیں۔ چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے شریف فیملی اور ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بدترین مثال قائم کی گئی۔
Discussion about this post