وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لارنڈنگ کیس میں 2 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اس موقع پر سلیمان شہباز خود عدالت میں پیش ہوئے۔ جن کا درخواست میں یہی موقف تھا کہ وہ 2018میں بیرونِ ملک گئے جبکہ 2020ء میں مقدمہ بنایا گیا، منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس نہیں ملا، عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی غیر حاضری میں کی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیلمان شہباز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ( ر) جاوید اقبال احتساب کے نظام پر کالا دھبہ ثابت ہوئے۔ کہاں گئی وہ منی لانڈرنگ اور وہ 500 ارب ؟ شریف خاندان کو گزشتہ 4 سال میں بدترین انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان نے جو کھیل تماشہ لگایااُسے ساری دنیا نے دیکھا۔
Discussion about this post