سندھ حکومت نے برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور منافع کے مارجن سے متعلق بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسززاہد حسین شر کی زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کراچی کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں کےنمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی جی بیورو آف سپلائی کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرائیں گے۔ حکومت نے ضروری اشیا کی قیمت کنٹرول،ذخیرہ اندوزی، منافع خوری روکنےاور کراچی میں تیار کردہ اوربرانڈڈ ضروری اشیا کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا ہے۔
کراچی میں اگلے ماہ تمام برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کردی جائیں گی۔ زاہد حسین شر کے مطابق اس سے قبل اشیا کی لاگت اور منافع کی شرح کے بارے میں تفصیلی اور اہم معلومات جمع کی جائیں گی۔ اس فیصلے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کراچی والوں کو برانڈڈ اشیا مناسب قیمتوں پردستیاب کرائی جائیں اور ساتھ ہی مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے۔
Discussion about this post